
اسلام آباد(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی )سرکاری اسکیم کے تحت حج 2025 کے درخواست گزاروں سے واجبات کی دوسری قسط کی وصولی کا عمل گزشتہ روز
جمعرات سے شرو ع ہو گیا ۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزارت مذہبی امور کے حکام نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج واجبات کی دوسری قسط نامزد بینکوں میں 19 سے 27 دسمبر تک جمع کرادیں۔
حج واجبات کی دوسری قسم 4 لاکھ روپے ہے جبکہ اختیاری سہولیات کے اضافی اخراجات بھی دوسری قسط کے ساتھ جمع کرانے ہوں گے، اس مرحلے پر بینک سے پیکج تبدیل کرایا جا سکتا ہے۔ 4 سے 6 افراد فیملی روم ، شیئرنگ روم یا سنگل افراد کےلئے اختیاری ڈبل بیڈ( فی حاجی )2 لاکھ 59 ہزار روپے، اختیاری ٹرپل بیڈ فی حاجی 86 ہزار 500 اور قربانی کے 55 ہزار 500 روپے جمع کرانا ہوں گے، ترجما ن نے کہاکہ کامیاب عازمین حج واجبات کی دوسری قسط 27 دسمبرتک لازمی جمع کرائیں۔





































