
کراچی( نمائندہ رنگ نو) ادارہ یادگارڈاکٹرایوب قادری کےسربراہ اور رنگ نو ڈاٹ کام کے سرپرست اعلیٰ پروفیسرسعید حسن قادری نے پروفیسر سعید مسعود
عثمانی کوتحقیقی مقالہ بعنوان ”ایف ایم ریڈیو میں کراچی کی صحافت کا تحقیقی وتنقیدی مطالعہ “کی تکمیل پرڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے پرانہیں مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقالہ پروفیسر سعید مسعود عثمانی نے اپنے استاد پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان کی نگرانی میں مکمل کیا اورمعمر ترین طالب علم ہونے کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے۔پروفیسر سعید حسن قادری نے انہیں ڈگری تفویض ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔





































