دنیا بھر میں زچگی سے ہزاروں خواتین کی اموات  لمحہ فکریہ ہے: سعدیہ راشد

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد فائونڈیشن پاکستان اور ہمدرد پبلک اسکول کےزیر اہتمام عالمی ادارہ صحت کی تھیم ’’صحت مند آغاز، پُرامید مستقبل‘‘ پر

گزشتہ روز ۳۳ویں عالمی چلڈرن ہیلتھ کانفرنس آن لائن منعقد ہوئی۔ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد،کانفرنس کے صدر عالمی ادارہ صحت سندھ آفس کے سربراہ ڈاکٹر مختیار حسین بھایو، مہمان خصوصی معروف سرجن پروفیسر ڈاکٹر زریاب سیتنا،ہمدرد پاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر /سی ای او فاطمہ منیر احمد، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بدر منیر اور ڈائریکٹر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان سید محمد ارسلان سمیت دیگر معزز مہمانوں نے ہمدرد کارپوریٹ ہیڈ آفس سے کانفرنس کی کارروائی میں شرکت کی۔امریکا، روس، آسٹریلیا، ملائیشیا اور ایران سمیت پاکستان کے مختلف شہروں سے نونہال مندوبین اور عالمی ادارہ صحت کے دیگر صوبائی سربراہان بہ ذریعہ ’’زوم‘‘ شریک ہوئے اور اپنے خیالات کا اظہارکیا۔

افتتاحی کلمات میں محترمہ سعدیہ راشد نے کہاکہ اگلی نسلوں کی صحت اوربہبود کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کے ذریعے ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان گزشتہ تین دہائیوں سےعوام میں بچوں کی صحت کی اہمیت و افادیت اُجاگر کرنے کی سعی میں مصروف عمل ہے۔اس سال کے موضوع کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں مشترکہ طور پر جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ ماں، بچوں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند ماحول تخلیق کرنے کے لیے ضروری وسائل فراہم کیے جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان سمیت دنیا بھر میں زچگی کےدوران اور بچوںکی دوران پیدائش یا ایک ماہ کے اندر اموات کے بڑھتے اعداد و شمار متقاضی ہے کہ ہم فوراً کوئی لائحہ عمل ترتیب دیں۔یہ لمحہ فکریہ ہے کہ پوری دنیا میں ہر سال ہزاروں خواتین زچگی اور حمل کی پیچیدگیوں کی وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں جبکہ ایک ملین سے زائدنومولودبچے یا تو پیدائش کے وقت یا پھر پہلے ماہ کے اندروفات پاجاتے ہیں۔ اموات کی اس شرح پر بروقت طبی معاونت،سہولیات کی فراہمی اور اجتماعی کوششوں سے قابو پایا جاسکتا ہے تاہم اس ضمن میں ہمیں فوری طور پر فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔مضبوط اور پائیدار تبدیلی کے لیے تمام حصول یافتگان کی مشترکہ کاوشیں ضروری ہیں۔

ڈاکٹر مختیارحسین بھایو نے کہاکہ ہمدرد پاکستان کا ۳۳ سال سے مسلسل عالمی یوم صحت کومنانے کا عزم لائق تحسین ہے۔ یہ ہمدرد کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے کہ ۶ اپریل عالمی یو م صحت کی مناسبت سےدنیا بھر میں ہونے والی تقاریب کا آغاز ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی اس کانفرنس سے ہوتا ہے۔ اس سال زچگی کے دوران خواتین کی بڑھتی تعداد اور نومولود بچوں کی اموات جیسے سنگین چیلنجز کو اقوام عالم کے سامنے پیش کرنے کے لیے صحت مند آغاز، پُرامید مستقبل کاموضوع منتخب کیا گیا ہے۔ گوکہ پاکستان میں زچگی کے دوران ہونے والی اموات میں کمی واقع ہوئی ہے، لیکن ابھی بھی اعداد وشمار امید افزا نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ تقریباً ایک ہزار سے زیادہ خواتین ثقافتی رکائوٹوں، علاج معالجےکےنظام تک عدم رسائی، جنگ جیسی انسانوں کی اپنی پیدا کردہ غیر فطری تباہ کاریوں کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلی جاتی ہیں۔ یہ نہایت افسوس ناک صورت حال ہے۔ ان خواتین کے پاس جدید طبی سہولیات تک کی رسائی نہیں ہے۔ اُس سے بھی زیادہ اہم معلومات اور آگاہی کا فقدان ہے۔ صرف حکومتوں کے متحرک ہونے سے ہم محفوظ مستقبل ترتیب نہیں دے سکتے۔ اس کے لیے تعلیمی اداروں، این جی اوز، میڈیا نیز ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔کوویڈ۱۹ عالمی وباء کے دوران جب ترقی یافتہ ممالک اس آفت کا مقابلہ نہیں کرپارہے تھے، پاکستان الحمد للہ سرخرو ہوا اور دنیا میں مثال بن کر اُبھرا۔ یہ امر ثابت کرتا ہے کہ ہم میں حالات کا مقابلہ کرنے کی ہمت اور استعداد کار موجود ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر زریاب سیتنانے کہاکہ نئی نسل کےافکار سُن کر اندازہ ہوا کہ ہم سب اپنے مذہبی،ثقافتی، لسانی فرق کےباوجود درحقیقت ایک ہیں۔ پاکستان کے شعبہ صحت میں شہید حکیم محمد سعید کی خدمات اظہر من الشمس ہیں۔آج اُن کا قایم کردہ ہمدرد پاکستان پوری طرح سے شعبہ طب کی قومی وسطح پر ترقی کے لیے سرگرم ہے۔نئی نسل کو کم خوراکی سے بچانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کم خوراکی سے نہ صرف بچوں کی نشونما پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں بلکہ اُن کی ذہنی صلاحیتیں بھی ماند پڑ جاتی ہیں۔ یہ بہت افسوس کی بات ہے کہ آج بھی ہمارے ملک میں بچے اور خواتین ایسی بیماریوں اور امراض سے انتقال کرجاتے ہیں جن کے علاج باآسانی دستیاب ہیں۔ اسکولوں سے آگاہی مہم کا آغاز کرنا ہوگا اور بچوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے پروگرامز اور نصاب ترتیب دینا ہوگا جو اُن میں حفظان صحت کے اصول اُجاگر کرے۔ علاوہ ازیں اُن کی کھیلوں کی سرگرمیوں کو بڑھانا ہوگا اور مفصل ہیلتھ کیئر نظام کو اُن کی دسترس میں لانا ہوگا۔بامقصد پائیدار ترقی مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی ممکن ہوتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈ روس ادہانوم گھبریسس ،رینجل ڈائریکٹرڈاکٹرحنان بالکھی اور پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کی ڈپٹی نمائندہ ایلین تھوم نے اپنے خصوصی تہنیتی پیغامات میں ہمدرد فائونڈیشن پاکستان ، بالخصوص محترمہ سعدیہ راشد کی ملک میں قیام صحت کے لیے جدوجہد اور تین دہائیوں پر مشتمل متحرک کردار کو سراہا۔

 ہمدرد پاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر فاطمہ منیر احمد، عالمی ادارہ صحت سب آفس خیبر پختونخوا کے ہیڈڈاکٹر محمد بابر عالم،سب آفس پنجاب کے ہیڈ ڈاکٹر جمشید احمد اور سب آفس بلوچستان کے ہیڈ ڈاکٹر اسفند یار شیرانی نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا اور کہا کہ بچوں کی صحت سے مراد اُن کی ذہنی، جسمانی اور روحانی صحت ہوتی ہے۔ہر بچے کو ایسا مثبت باشفقت ماحول چاہیے ہوتا ہے جس میں وہ پرورش پائے اور اُسے ذہنی، فکری اور جسمانی تربیت ملے۔یہ صحت مند آغاز ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ ترقی یافتہ معاشرہ تب ہی قایم ہوتا ہے جب بچوں پر سرمایہ کاری کی جائے۔تن درست سماج کے لیے بچوں کے ساتھ صحت مند خواتین کا ہونا بھی ضروری ہے۔ ہمیں اپنے معاشرے میں ماحولیات کی اہمیت بھی اُجاگر کرنی ہوگی۔ اربنائزیشن سے قیمتی زرعی اراضی اور جنگلات متاثر ہورہےہیں جس سے ماحولیات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ اقتصادی ترقی کا سب سے بہتر ماڈل انسانی وسائل کو ترقی دینا ہے۔ ہمدرد پاکستان ملک میں عالمی ادارہ صحت کا اہم ترین شراکت دار ہے۔

کانفرنس میں مقامی اور غیر ملکی نونہال مندوبین نے موضوع پراپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جن میں امریکہ سے محمود اسمر، روس سے سبرینا، ملائیشیا سے مریم بنت عبداللہ، آسٹریلیا سے سید صائم مبشر، اور ایران سے صبا مرزائی شامل تھے۔پاکستان کے مختلف شہروں سے شرکت کرنے والے مندوبین میں شامل تھے: عائزہ ارسلان (ہمدرد پبلک اسکول)، مائرہ (ہمدرد ولیج اسکول)، مرزیہ علی مرتضیٰ (ماماپارسی اسکول، کراچی)، زہرا فاطمہ (حبیب گرلز اسکول، کراچی)، وونزیل پال (سینٹ جوزف کانوینٹ اسکول، کراچی)، جینیفر خرم (سینٹ مائیکل ہائی اسکول، کراچی)،رُحما گلزار(پاک لینڈاسکول اینڈ کالج سسٹم ، راولپنڈی)،  شاعرا آصف (سٹی انگلش اسکول، راولپنڈی)، عائشہ مصطفیٰ (ہمدرد پبلک اسکول، لاہور)، فاطمہ شہباز (گورنمنٹ سنٹرل ماڈل اسکول، لاہور)، عبداللہ خلیل (ورسک ماڈل اسکول اینڈ کالج، پشاور)، فواد حسن (فرنٹیئر ماڈل اسکول بوائز، پشاور)، حُسنہ سبحان اور زینب (ایس او ایس چلڈرن ولیج اسکول، کوئٹہ)۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد یونیورسٹی کا ہفتہ کھیل اختتام پذیر،فیکلٹی آف انجینئرنگ نے بہترین فیکلٹی کی ٹرافی اپنے نام کی

 کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) ہمدرد یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

... مزید پڑھیے

ڈیفنس فیز 7 واقعہ کا واقعہ ،دوران اسنیپ چیکنگ بدتمیزی کرنے والا ملزم ضمانت پر رہا

کراچی( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور حملے میں ملوث

... مزید پڑھیے

لاہور میں اندوہناک واقعہ ، نوجوان نے خاتون اور دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

لاہور( ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے مزنگ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک نوجوان نے خاتون اور اس کے دو بچوں کو فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

تعلیم

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

کھیل

پی  ایس ایل 11  کاپلے آف مرحلہ: میچ آفیشلز کا اعلان، عالمی امپائرز کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

 لاہور( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے فیصلہ کن پلے آف مرحلے کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا

... مزید پڑھیے

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران پاکستان سفارتی روابط میں تیزی، عباس عراقچی کی اہم ملاقاتیں، مذاکرات بحالی کی امیدیں

اسلام آباد( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جن میں

... مزید پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو دوٹوک پیغام: مذاکرات کریں ورنہ سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے

 واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) امریکی صدر ڈونلڈٖ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ایران بالآخر مذاکرات کی راہ اختیار کرے گا، بصورت

... مزید پڑھیے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

یوم مئی :جشن یا مزدوروں کا مذاق (نگہت پروین )

نگہت پروین

آج تو مزہ آگیا ،آج لیبر ڈے کی چھٹی ہے، دیر تک سوؤں گی ،موبائل پر فلم دیکھوں گی اور بس مزے کروں گی ۔

... مزید پڑھیے

محنتوں کے خوگر                                    (بلاک)

 لبنیٰ مزمل انصاری

           کہنا کتنا خوبصورت لگتا ہے ۔مگر جب اس دن کو دیکھیں ۔تو یہ ہر گز یوم مزدور

... مزید پڑھیے

ہم ہی جانیں اپنا دکھ (بنت خلیل )

بنت خلیل /بہاولپور

آپ کیا جانو۔۔۔ہم ہی جانیں اپنا دکھ۔ ووہ اپنی جان سے عزیز لوگ ۔۔۔وہ بڑے لوگ، جن کے بغیر زندگی گزارنے کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔۔۔

... مزید پڑھیے