کراچی ( نمائندہ رنگ نو )الخدمت کراچی کی جانب سے شہریوں کو صاف اور پینے کے معیاری پانی کے
فراہمی کے منصوبے کے تحت قائم 43 واٹر فلٹریشن پلانٹس سے یومیہ43 ہزار سے زائد افراد استفادہ کررہے ہیں ۔
سال 2020میں الخدمت نے پانی کے 89منصونے مکمل کیے جن میں سمر سیبل پمپ ،ہنڈ پمپس ،ڈبل بیرل پمپس،سولر سمر سیبل پمپس کے منصوبے شامل ہیں ۔الخدمت کے شعبہ کلین واٹر نے الخدمت کے صاف پانی منصوبے کی سال 2020کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔
رپورٹ کے مطابق لیاری ،نارتھ ناظم آباد،کورنگی ،نارتھ کراچی ،گلبرگ ،لیاقت آباد اورگولی مار سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری رہی اور شہریوں نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔رپورٹ کے مطابق کوروناکی پہلی سخت ترین صورتحال کے دوران بھی پلانٹس آپریشنل رہے اورشہر یوں کیلئے خدمات انجام دیتے ہے، جبکہ تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس پرکورونا ایس اوپیز کا خیال رکھا گیا ۔
دریں اثنا چیف ایگز یکٹو الخدمت نو ید علی بیگ نے کہا کہ پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے ،مگر صاف پانی انسانی بقا ءکیلئے اس بھی زیادہ ضروری ہے ۔الخدمت لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی میں مصروف ہے ۔لوگوں کو عالمی معیار کے مطابق پانی فراہم کر رہے ہیں ۔
نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کے تحت کراچی میں 43واٹر فلٹریشن پلانٹ قائم ہیں ۔ان پلانٹ کی مکمل دیکھ بھا ل کی جاتی ہے اوراس کیلئے الخدمت کے پاس پر وفیشنلز کی ٹیم موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تمام پلانٹس کو باقاعدگی سے ٹیسٹنگ کے عمل سے گزارا جاتا ہے اوریہ سندھ فوڈ اتھارٹی اور دیگر تمام اتھارٹیز سے منظور شدہ ہے ۔نوید علی بیگ نے کہا الخدمت” صاف پانی “ کے منصوبے میں توسیع چاہتی ہے ۔اہل خیر افراد سے اپیل ہے کہ وہ الخدمت سے تعاون کریں ۔