حکیم سعید کے100ویں یوم ولادت پر تقریب،10 نامورشخصیات میں ایوارڈز تقسیم

کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکیم محمد سعید یقینا ایک بڑے آدمی

تھے، انہوں نے قومی فلاح و بہبود پر دل کھول کر خرچ کیا اور بڑے لوگ وہی ہوتے ہیں جو عوامی فلاح و بہبود پر دل کھول کر خرچ کرتے ہیں۔

 وہ گزشتہ روز بطورمہمان خصوصی حکیم محمد سعید کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ہمدرد پاکستان کے زیراہتمام دوسرے ”حکیم محمد سعید ایوارڈز 2020 ‘ کی تقریب سے مہٹّہ پیلس کراچی میں خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے لیے تقریر کرنا کبھی مشکل نہیں رہا لیکن آج کی تقریب میں ، جہاں مختلف شعبوں میں ملک کے لیے اعلیٰ خدمات انجام دینے والے قومی ہیروز اور بڑے بڑے لوگ بیٹھے ہیں ، ان سے مزید بولا نہیں جا رہا ہے۔

بعد ازاں انہوں نے ہمدرد لیباریٹریز (وقف) کی چیئرپرسن اور ہمدرد فاﺅنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد کے ہمراہ پاکستان کے قومی ہیروز ، کھیل کے میدان میں اسکوائش میں شاندار فتوحات پر جہانگیر خان اور ہاکی میں شاندار کارکردگی (260 گول) پر سہیل عباس کو، تعلیم کے لیے گرانقدر خدمات پر مشتاق چھاپرا کو، فن و صحافت اور تھیٹر کے میدان میں اعلیٰ کارکردگی پر عمران اسلم کو، فن اداکاری میں بے مثال کارکردگی پرثمینہ احمد کو، غریب و نادار افراد کی دنیا میں ہمدردی کا اجالا پھیلانے پر پروین سعید کو، بعد از مرگ اپنے فن میں یکتا معین اختر کو (جو ان کے بیٹے منصور اختر نے وصول کیا) ، اپنی تمام تر زندگی اردو اداب کے لیے وقف کرنے والے مصنف اور سفرنامہ نگار مستنصر حسین تارڑکو، علم کی شمع کا اجالا غریب بچوں تک پہنچانے پر ماسٹر ایوب کو اور شجاعت کے میدان میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر معصوم بچوں کی جان بچانے میں جام شہادت نوش کرنے والی شہید طاہرہ قاضی کو (بعد از مرگ) دیا گیا، جو ان کے بیٹے احمد قاضی نے وصول کیا۔

محترمہ سعدیہ راشد نے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ ان کے لیے اس سے بڑھ کر خوشی کی بات کیا ہوگی کہ آج ہم سب شہید پاکستان کا سوسالہ یوم ولادت منانے اور ان کی روایتوں کو آگے بڑھانے کے لیے یکجا ہوئے ہیں، دراصل خدمت خلق، خدمت وطن اور ترویج و اشاعتِ تعلیم و علم کے لیے کچھ غیرمعمولی کام کرنے پر حوصلہ افزائی کی صورت نکالنا، حکیم صاحب ہی کی قائم کردہ روایات ہیں جن کی آج ہم پیروی کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک ایوارڈ ”محبت“ کے اظہار، صلاحیتوں کے اعتراف اور شاباش کی وصولیابی ہی ہے اور شاباش سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو دنیا میں ”نوبل پرائز“ لینن پرائز، شاہ فیصل ایوارڈ اور گولڈن گلوب“ جیسی مستحکم روایات ہرگز قائم نہ ہوتیں۔

 سعدیہ راشد نے کہا کہ وہ آج کے انعام یافتگان کو محبت، عقیدت اور دعاﺅں کے ساتھ اپنے اور اپنے ادارے کی جانب سے ”شاباش“ پیش کرتی ہیں اور آج کے نونہالوں اور نوجوانوں پر زوردیتی ہیں کہ وہ ان بڑے لوگوں، بطور خاص شہید حکیم محمد سعید، کی زندگیوں، کاموں اور کارناموں کا مطالعہ کریں، ان سے تحریک حاصل کریں اور ستاروں پر کمندیں ڈالنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ حکیم صاحب کی پوری زندگی خلق خدا کی خدمت، بھلائی اور خیرخواہی اور پاکستان کے استحکام و خوشحالی کے لیے سعی و جہد کرتے گزری ہے۔ جہانگیر خان اس وقت لندن میں ہیں، ان کا ایوارڈ انور مقصود نے ان کی جانب سے وصول کیا۔

اس موقع پر جہانگیر خان نے وڈیو پیغام میں کہا (جو تقریب میں دکھایا گیا) کہ نہوں نے زندگی میں بہت سے ایوارڈز حاصل کیے ہیں لیکن حکیم محمد سعید ایوارڈ ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے، یہ ایسے عظیم شخص کے نام پر ہے جو پاکستان کا بہت بڑا نام ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے محترمہ سعدیہ راشد کے ہمراہ حکیم محمد سعید کی 100 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ محترمہ سعدیہ راشد نے مہمان خصوصی گورنر سندھ کو عکس مہر نبوی کی شیلڈ پیش کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض انور مقصود نے ادا کیے اور اپنے دلچسپ جملوں سے محفل کو کشتِ زعفران بنائے رکھا۔ مشہور قوال فرید ایاز، ابو محمد اور ہمنوا نے اپنی قوالی سے حاضرین کوبہت محظوظ کیا۔

 تقریب میں مہمانان گرامی، اعلیٰ حکام، ہمدرد کے افسران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

شہر شہر کی خبریں

ہمدرد پاکستان اور کراچی کنگز کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نمائندہ رنگ نو) ہمدرد پاکستان صحت کے شعبے کے ساتھ ساتھ غذائیت سے بھرپور مصالحہ جات میں ایک معتبر اور نمایاں نام ہے، جو

... مزید پڑھیے

جے آئی یوتھ ویمن ونگ کا دارارقم سکول گارڈن ٹاؤن برانچ سےاظہار تشکر

بہاولپور (رپورٹ : سنیہ عمران)جے آئی  یوتھ ویمن ونگ بہاولپور  نے دار ارقم سکول کی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا

... مزید پڑھیے

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا : پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان

کراچی ( نمائندہ رنگ نو ) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم

... مزید پڑھیے

تعلیم

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

پنجاب کے اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع، تعلیمی ادارے 19 جنوری کو کھلیں گے (تعلیم)

 لاہور ( تعلیم  ڈیسک )پنجاب کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر

... مزید پڑھیے

پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کردیا گیا (تعلیم)

لاہور ( ویب ڈیسک )پنجاب کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

کھیل

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی شاندار جیت، صاحبزادہ فرحان کی سنچری نے میچ لوٹ لیا

لاہور ( اسپورٹس ڈیسک )لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے سنسنی

... مزید پڑھیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پشاور زلمی نے سیزن 11 کیلئے ٹیم مینجمنٹ میں شامل

لاہور( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے سیزن 11 کے لیے سابق

... مزید پڑھیے

پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح، دوسرے ون ڈے میں 128 رنز سے کامیابی

ڈھاکا( اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے دوسرے

... مزید پڑھیے

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

اکتوبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک،خبر ایجنسی)اکتوبر 2025 میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ماہانہ

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام، ایران کا جوابی کارروائی کا اعلان

 تہران ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل ) کی جوائنٹ ملٹری کمانڈ “خاتم الانبیاء” نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تجارتی بحری جہاز پر فائرنگ کر

... مزید پڑھیے

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز موصول، مزید مالی تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد( ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 2 ارب ڈالرز کے فنڈز

... مزید پڑھیے

تنازع فوری ختم نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے :ایران کو امریکا کی سخت وارننگ

واشنگٹن( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ہفتوں

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کا شادی پر متنازع بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(فن وفنکارڈیسک) معروف پاکستانی گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ایک بار پھر اپنے حالیہ بیان کے باعث

... مزید پڑھیے

حاملہ ہونے کے باوجود تشدد: سحر حیات کا چونکا دینے والا انکشاف

لاہور:معروف پاکستانی ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر اور اداکارہ سحر حیات نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ

... مزید پڑھیے

عشرت فاطمہ نے 45 سالہ طویل سفر کے بعد ریڈیو پاکستان کو الوداع کہہ دیا

پاکستان کی معروف اور سینئر نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان سے بھی

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

اسیران غزہ کو پھانسی کا فیصلہ نا منظور (نگہت پروین )

نگہت پروین

فلسطینی اسیران (قیدیوں ) کی پھانسی کی سزا کا خود ساختہ قانون اسرائیلی پارلیمنٹ نے منظور کیا ۔حماس سے بار بار معاہدے

... مزید پڑھیے

الخدمت کے سابق عہدے داران کے اعزاز میں تقریب (زین صدیقی)

زین صدیقی

الخدمت خدمات کے 50ویں سال میں داخل ہو گئی ،یہ سفر آسان نہیں تھا ،بہت سے مراحل طے کیے گئے ،مٹھی بھر آٹا اسکیم سے خدمت شروع

... مزید پڑھیے

کتاب بہترین ساتھی (یاسمین اسلم)

یاسمین اسلم

کتاب انسان کا بہترین دوست اور ساتھی ہے ۔ کچھ دہائیاں پیچھے چلے جائیں تو کتب بینی ایک بہترین شوق تھا جو لوگو  میں پایا جاتا تھا ۔لوگ اپنے

... مزید پڑھیے