
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سوشل میڈیاپر توجہ اور لوگوں کیلئے بحث کا مرکز بن گئے ،حریم شاہ
کی مفتی عبد القوی کے ساتھ تصاویر وائرل ہو گئیں ۔
سوشل میڈیا پر وائر ل تصویر میں حریم شاہ کو مفتی عبدالقوی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی شیخ رشید اور وزیرپنجاب فیاض الحسن چوہان ،وزیر سائنس فواد حسین چوہدری کے ساتھ بھی ویڈیوز وائرل کا چرچا رہا ہے ۔
مفتی عبد القوی جو ابھی قندیل کےکیس سے باعزت بری ہوئے تھے ،ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے دام میں بھی آگئے ہیں ۔بعض لوگوں نے اس پر انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنا یا ہے اور کہا ہے کہ ایک عالم دین کو اس طرح کا طرز عمل اختیار نہیں کرنا چاہیے ۔




































