
اسلام آباد (فن وفنکارڈیسک ) اداکارہ ثناجاوید نے عمیر جسوال کے ساتھ شادی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔
ثنا جاوید اور عمیر جسوال سے متعلق خبریں سامنے آرہی تھیں کہ دونوں رواں سال شادی کریں گے جس پر ثناءجاوید اور عمیر جسوال نے کہا ہے کہ ابھی ان کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور شادی بارے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ثناءجاوید ان دنوں ڈرامہ سیریل”رسوائی“ میں دکھائی دے رہی ہیں۔




































