
لاہور(شوبز ڈیسک )پروڈیوسر و ہدایتکار ہ سنگیتا بیگم نے کہا ہے کہ باپ کی جائیداد بیچ کر فلم بنائی ہے ،فلم ’’ صرف
تم ہی تو ‘‘سنسر بورڈ سے پاس ہو گئی ہے اور19جولائی کو ریلیز کی جائے گی
لاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ فلم کی کاسٹ میں اداکار احمد، نمرہ، شیراز، متیرہ اور عینی شامل ہیں جبکہ رائٹر سورج بابا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلم کا پریمئر شو آج اتوار کو ہوگا۔ فلم کی ہیروئن عینی نے کہا کہ آج کے دور میں جو انگلش بولتا ہے اسے بہت بڑی چیز سمجھا جاتا ہے،میں اردو میں بات کرنے کو ترجیح دیتی ہوں، فلم دیکھ کر آپ مایوس نہیں ہوں گے ۔ واحد اداکارہ ہوں جسے ڈانٹ نہیں پڑی۔
رائٹر سورج بابا نے کہا کہ فلم نہیں بدلی بلکہ فلم بین بدل گئے ہیں،فلم کامیڈی ، لواسٹوری ہے اور اس کا میوزیکل بھی جاندار ہے۔




































