
دہلی ( ویب ڈیسک ) اداکارہ کنگنا رناوت نےبالی وڈانڈسٹری کو چھوڑنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کو دیگر کاموں میں قسمت آزمائی کا مشورہ دےدیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل بھارتی فلم ’دنگل‘ سے نام کمانے والی اداکارہ زائرہ وسیم کے بالی وڈ چھوڑنے کی خبروں نے انڈسٹری میں ہلچل مچا دی تھی۔ زائرہ وسیم کی جانب سے انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ مذہب سے دوری بتائی گئی تھی اس پر بالی وڈ انڈسٹری دو حصے میں بٹ گئی ہے۔
کچھ لوگ زائرہ وسیم کی حمایت کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اس فیصلے کو بچگانہ قرار دیتے ہوئے جلد بازی کا فیصلہ کہا ہے، پہلےانوپم کھیر،روینہ ٹنڈن نےاس فیصلےپرحیرانی کااظہار کیا جبکہ سدارتھ ملہوترا کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے ہمیں ہلا کر رکھ دیا ہے۔
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت بھی زائرہ وسیم کے بالی ووڈ چھوڑنے کے فیصلے کے بعد سامنے آ گئی ہیں،ان کا کہنا ہے کہ بالی وڈ آپ کی زندگی کو خوشیوں سے بھر سکتی ہے تاہم اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ زائرہ وسیم کی زندگی خوشیوں سے بھری ہوئی ہے تو پھر آپ کے پاس کرنے کے کام اور بھی بہت ہیں جس سے اپنے خاندان اور دوستوں کی مدد کریں۔
بنیادی ضرورت کے حوالے سے کوئی بھی مذہب آپ کو بااختیار بناتا ہے نہ کہ کمزور کرتا ہے،یہ فیصلہ آپ کا ہے سب کو اس فیصلے کی قدر کرنی چاہیے۔
کنگنا رناوت اس وقت اپنی آنے والی فلم ’’ججمنٹل ہے کیا‘‘ میں مصروف ہیں، اس فلم میں ہیرو کا کردار راج کمار راؤ کر رہے ہیں، اس فلم میں اداکارہ کبڈی کی کھلاڑی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، یہ فلم رواں ماہ 26 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔




































