
کراچی( شوبز ڈیسک )نجی ٹی وی کے مقبول ڈرامے بلبلے کے مرکزی کرداراداکار نبیل ظفر کی گرفتاری کی اطلاع
جھوٹی ثابت ہوئی ہے۔
نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ اینٹی کارلفٹنگ سیل نے انہیں طلب کیا تھا اور کہا کہ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے شکایت کی گئی ہے کہ ان کی گاڑی زبردستی نبیل نے رکھ لی جو تاحال واپس نہیں کی گئی۔
نبیل نے پولیس کو بتایا کہ ان کی 15ماہ کی سیلری ہےجو نجی چینل نےدینی ہے اس حوالے سے کیس عدالت میں زیر سماعت جس میں ان کی گاڑی کا بھی ذکر کیا گیا ہےجس کے بعد پولیس نے ان سے معذرت کرلی اورجانےکی اجازت دی ،انہوں نے کہا کہ نجی چینل کی جانب سے پورا معاملہ نہیں بتایا گیا۔




































