
اسلام آباد(شوبز ڈیسک)اداکارہ نیلم منیر صحت یاب ہو گئیں ۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری وڈیو
میں اپنی صحت بارے بتاتے ہوئے کہاکہ وہ انہوں نے کووڈ۔ 19 کو شکست دے دی ہے اور اب وہ کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں اور ان کی رپورٹ بھی منفی آگئی ہے ۔
اداکارہ نیلم منیر نے اس موقع پر تمام مداحوں کا ان کے لئے دعا کرنے پر شکریہ ادا بھی کیا اور کہا کہ وہ بہت جلد اگلی وڈیو میں کووڈ۔19 کے دوران کھانے کی روٹین بارے آگاہ کریں گی ۔





































