اسلام آباد(شوبز ڈیسک)ہدایتکار دانش نواز نے کہا کہ عائزہ خان مثبت شخصیت کی مالک ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عائزہ خان اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی انسان بھی ہیں اور ان کی سوچ بہت مثبت ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ایسے اداکاروں کے ساتھ انہیں کام کرنا پسند ہے اور عائزہ خان انہیں میں سے ایک ہیں ۔ اداکارہ نئی ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں اداکار عثمان خالد بٹ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔