
اسلام آباد (شوبز ڈیسک )اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کے لئے پیار بھرا پیغام جاری کردیا۔ انہوں
نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کی جانب سے موصول نیک خواہشات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں تما م لوگوں کے پیغامات اور تحائف موصول ہوئے جس پر وہ تمام لوگوں کی شکر گزار ہیں ۔
ماہرہ خان نے کہاکہ ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے تمام مداحوں کے کمنٹس کا جواب دیں ۔ انہوں نے اپنی صحت بارے بتاتے ہوئے لکھا کہ وہ اب کافی بہتر محسوس کر رہی ہیں اور لوگوں کی دعاوں سے کورونا وائرس کو شکست دے پائی ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے تمام مداحوں سے پیار کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مداحوں کے پیار میں اتنی گم ہوگئیں ہیں کہ انہیں ہر جگہ پیار ہی پیار محسوس ہوتا ہے۔





































