اسلام آباد (شوبز ڈیسک )اداکارہ بشری انصاری نے لیجنڈ گلوکارہ نور جہاں کی 20 برسی پر
مرحومہ کی ساڑھی پہن کر انہیں خراج تحسین پیش کردیا۔ انہوں نے گلوکارہ کی 20ویں برسی پران کی ساڑھی پہن کر تصویر شیئر کی جو ان کی بیٹیوں نے اداکارہ بشری انصاری کو تحفے میں د ی تھی اور یہ ساڑھی مرحومہ کی پسندیدہ ساڑھیوں میں سے ایک تھی۔ اداکارہ نے جاری پوسٹ میں لکھا کہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کے پاس میڈم نورجہاں کی کوئی یاد ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر گلوکارہ کی بیٹیوں کا شکریہ ادا بھی کیا۔