اسلام آباد (ویب ڈیسک )اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ زندگی بہت حسین ہے اس کی قدر کریں۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ہم اپنی کاموں میں اتنے مصروف ہو جاتے ہیں کہ ہمیں اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ ہماری زندگی کتنی حسین ہے اور ہم ان کاموں کی وجہ سے اس کو پھر پور طریقے سے جی ہی نہیں پاتے۔صبا قمرنے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم خود کے لیے بھی وقت نکالیں اور اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے جئیں۔صباقمر فلم گھبرانا نہیں ہے میں دکھائی دیں گی۔