
لاہور (شوبزڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ ریماخان نے پہلی بار
اپنی زندگی سے جڑے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ریما نے کہاکہ جب میری شادی ہوئی اس وقت میری چند ساتھی اداکاراؤں نے یہ افواہ پھیلادی تھی کہ میرے شوہر ڈاکٹر طارق نا صرف پہلے سے شادی شدہ ہیں بلکہ ایک بچے کے باپ بھی ہیں تاہم ایسا کچھ نہیں ہے۔
طارق اپنے کام سے اتنی محبت کرتے ہیں کہ شادی کے دوسرے روز وہ مجھے چھوڑ کر اسپتال چلے گئے تھےجس پر میں حیران رہ گئی کہ شاید میں ڈاکٹرصاحب کو پسند نہیں آئی تاہم مجھے بعد میں اندازہ ہواکہ وہ اپنے کام اورمریضوں سے بہت محبت کرتے ہیں ۔




































