
لاہور( شوبزڈیسک) ہدایتکار شاہدراناکی فلم ’’ اُف یہ سالیاں ‘‘ تکمیل
کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے ۔فلم شوٹنگ کےبعد ایڈیٹنگ کے مراحل میں داخل ہو چکی ہے اور اس کی نمائش اپریل میں متوقع ہے۔
فلم کی کاسٹ میں اداکار افتخار ٹھاکر،حسنہ، ثمینہ بھٹی،سائرہ ، سردارکمال،حسن فرید سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
شاہد رانانےکہا کہ فلم کاموضوع انتہائی اچھوتا ہے جو دیکھنے والوں کو پسند آئے گا۔




































