
کراچی ( رنگِ نوڈاٹ کام )بھارتی جارحیت اورلائن آف کنٹرول کی صورتحال پر فنکاروں
میں بھی تشویش پائی جاتی ہے،ٹی وی فنکار مختارجتوئی کا کہنا ہےکہ پاکستان میں بھارتی جارحیت قابل مذمت ہے،انہوں نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان کےامن پسندانہ طرزعمل کود نیا بھر میں سراہا گیا ہے جولائق تحسین ہے۔
رنگ نوسے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،ملک کےدفاع کیلئے جوکردارہماری مسلح افواج کاہے،وہ نہ صرف فنکار برادری بلکہ ملک وقوم کیلئے قابل قدر ہے۔
مختار جتوئی نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ جارحانہ طرز عمل اختیار کیا ہے،د نیا جانتی ہے وہ کشمیر میں کیا کررہا ہے،بھارتی وزیراعظم سیاست چمکانے کیلئے بھارت کو جنگ کی آگ میں جھونک دینا چاہتے ہیں جودرست طرز عمل نہیں ،دنیا بھرمیں پاکستا ن کی امن پسند ی کی پالیسی کوسراہا گیا ہے جو خوش آئند ہے۔ انہوں کے کہا کہ فنکار برادری پاک فوج کے ساتھ ہے۔




































