
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے شادی کے 117دن بعد ہی طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔
معروف فیشن میگزین اوکے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے نے طلاق کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔
دونوں کے درمیان شادی کے کچھ دن بعد ہی جھگڑے شروع ہوگئے تھے اور دونوں میں کام کے معاملے اور ایک دوسرے کو وقت نہ دینے پر چپقلش ہوتی ہے، پریانکا چاہتی ہیں کہ ان کے پاس فیصلہ سازی کی طاقت ہو اور وہ نک سے ہر بات منوائیں۔
رپورٹ کے مطابق نک جونس اداکارہ کی کئی باتوں سے پہلی بار باخبر ہوئے اور انہیں لگتا ہے کہ اداکارہ نے ان سے کئی باتیں چھپائی ہیں ۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نک کے اہلخانہ نے بھی اسے شادی ختم کرنے کیلئے کہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں کی طلاق دنیا کی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک ہوگی۔ پریانکا اور نک نے طلاق کی خبروں پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔




































