
کیلیفورنیا: ہالی و وڈ اداکار براڈ پٹ اور ا داکارہ انجلینا جولی کو ابتدائی طلاق کے 2 سال بعد عدالت نے انہیں باضابطہ طور پر طلاق یافتہ جوڑا قرار دے دیا۔ساتھ ہی عدالت نے دونوں کو
قانونی طور پر ’لیگلی سنگل‘ یعنی’غیر شادی شدہ‘ بھی قرار دے دیا اور اب دونوں نئی شادی کرنے کے لیے بالکل آزاد ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد انجلینا جولی اپنے نام کے آخر سے ’پٹ‘ کو بھی ہٹانے کی اہل ہوگئیں اور فیصلہ آتے ہی انہوں نےاپنی قانونی دستاویزات میں سے ’پٹ‘ کا لفظ ہٹالیا۔




































