
لاہور:معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اوراحمد بٹ کے درمیان علیحد گی ہو گئی ،دونوں کے درمیان طویل عصے سے جاری جنگ بلآخر طلاق کے بعد تھم گئی ہے۔
حمیرا ارشد اور احمد بٹ کے درمیان طلاق باہمی رجا مندی کے بعد ہوئی ہے،دنوں 14سال قبل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوے تاہم دونوں کی زندگیوں میں تلخیاں بڑھتی گئیں،جو ان کے درمیان دوریوں کا سبب بنیں ۔
زندگی کے اتار چڑھا ؤ کےدوران حیمرا ارشد نے احمد سے خلع کے لیے بھی عدالت میں درخواست داءر کی تھی تاہم پھر ارشد بٹ نے صلح کرلی تھی ۔مگراب دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی ہے ۔
ادھر حمیرارشد نے اپنا بیٹا بھی احمد بٹ کے حوالے کردیا ہے۔احمد بٹ امریکا منتقل ہوگئے۔




































