
نیویارک (ویب ڈیسک) دہشت اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم دی پرفیکشن کانیا ٹریلر جاری ہوگیا ہے۔
رچرڈ شیفرڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسی خواتین موسیقاروں کے گرد گھومتی ہے جن کے کئی سال بعد اچانک ٹکراؤ کے بعد عجیب و غریب واقعات رونما ہونے لگتے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں ایلیسن ولیمز،لوگن بروننگ،اسٹیون ویبر اور الائینا ہفمین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔فلم 24مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔




































