
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ اینیمیٹڈ فلم ’’ٹوائےاسٹوری فور‘‘ کا نیا ٹریلر جاری ہوگیا ۔
جوش کولے کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ٹوائے فلم سیریز کا یہ چوتھا حصہ ہے جس میں شرارتی کردار ووڈی اور بز ایک مرتبہ پھر اپنی حرکتوں سے مداحوں کو لطف فراہم کریں گے۔
فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ٹام ہینکس،ٹم ایلن،جون کسیک،بلیک کلارک،اینی پوٹس،مائیکل کیٹن اور بونی ہنٹ سمیت کئی اداکار شامل ہیں۔فلم 21جون کو ریلیز کی جائے گی۔




































