
لاہور:معروف گلو کار علی ظفرکی جانب سے میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے کیس میں گواہ نے اپنا بیان قلمبند
کروادیا ہے۔
کیس کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی جہاں ماڈل کنزہ منیر نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا،کنزہ کا کہنا تھا کہ اسٹوڈیو میں آنے اورجانے کے دوران میشا شفیع نےعلی ظفر گلے لگایا تھا،میشا شفیع کی جانب سے ہراساں کیے جانے کی بات کئی گئی ہے جو درست نہیں ہے۔
دوران سماعت میشا شفیع کی جانب سے گواہان کے بیان قلمبند نہ کرنے کی استدعا کی گئی جسے مسترد کردیاگیا۔
کنزہ نے کہا کہ گانے کے دوران علی ظفراور میشا شفیع کے درمیان 4 سے 5 فٹ کا فاصلہ تھا۔عدالت نے کیس کی سماعت 18مئی تک ملتوی کرتے ہوئےآئندہ سماعت پر شہادت کیلئے مزید گواہان کوطلب کرلیا۔




































