
لاس اینجلس (ویب ڈسیک )معروف بھارتی پریانکا چوپڑا کہا ہے کہ وہ اپنی فیملی مکمل کرنا چاہتی ہیں۔
اپنی خواہش کا اظہار انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا،ان کا کہنا تھا کہ اْن کی خواہش ہے کہ نک جونس اور اْن کے ہاں اولاد ہو۔
پریانکا کا کہنا ہے کہ وہ کافی لمبے عرصے سے اس انتظارمیں ہیں کے وہ ماں بنیں مگر یہ اْس وقت ہی ہو سکتا ہے جب خدا چاہے گا۔
انٹرویو کے دوران امریکی اداکار و گلوکار نک جونس نے کہا کہ اْن کی خواہش ہے کہ اْن کے ہاں جلد اولاد ہو جس کےساتھ وہ اپنی زندگی کے تجربات شیئر کر سکیں۔
پریانکا چوپڑا اورنک جونس کی شادی گزشتہ برس دسمبر میں ہوئی تھی جس کے کچھ عرصے بعد ہی دونوں کی شادی ٹوٹنے کی کافی افواہیں بھی پھیلائی گئیں، مگر پریانکا اور نک نے کامیابی کے ساتھ ان افواہوں کو جھوٹ قرار دیا۔




































