
کراچی(ویب ڈیسک ) سوش میڈیا پر اداکارہ ماہرہ خان کی ایک وڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ شوٹنگ کے دوران سیٹ کے فرش پر
پونچھا(Mopping) لگاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
ماہرہ کا یہ روپ ان کے مداحوں کو بہت پسند آرہا ہے۔ ٹی وی ڈرامے ہمسفر کی معصوم صورت اداکارہ اس ویڈیو میں کالی کُرتی اور لال سکرٹ پہنےبہت دلکش لگ رہی ہیں۔ پونچھا لگاتے ہوئے بھی ماہرہ خان اس کام کے ساتھ انصاف کرتی دکھائی دے رہی ہیں اور یہ ثابت کررہی ہیں کہ وہ گھریلو کام کاج میں بھی کسی سگھڑ عورت کی طرح مہارت رکھتی ہیں۔ جبکہ سیٹ پر موجود ساتھی اداکار اُنہیں تنگ کر رہے ہیں کہ یہاں تھوڑی مٹی رہ گئی ہے۔
ایک صارف نےماہرہ کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ یہ خاتون ماہرہ خان ہیں اور وہ پونچھا لگا رہی ہیں، ان کے ساتھی اداکار انہیں مزدور خان پکارتے ہیں، اس بات پر کوئی تعجب نہیں کہ وہ ستاروں کو چھو رہی ہیں۔۔




































