
نئی دہلی (رنگ نوڈاٹ کام )معروف بھارتی اداکارہ بھارت میں بحث اورتوجہ کا مرکز بن گئی ہیں،راکھی ساونت نےاپنی فلم میں اداکاری
کےدوران پاکستانی پرچم تھامنے کے سوال پرصحافی کو کھری کھری سنادیں۔
راکھی ساونت نے‘‘دھارا370 ’’میں اپنے کردارکےمطابق پاکستانی پرچم تھام رکھا تھا اورانہیں یہ پرچم لہراتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے،جوبھارتی انتہا پسندوں کو نہایت برالگا اوران پر تنقید کے نشتر برسانا شروع کر دیئے۔
ایک تقریب میں جب راکھی ساونت سے ایک صحافی نےسوال کیا کہ انہوں نےفلم میں پاکستانی پرچم کیوں اوڑھاتوانہوں نے صحافی کو کھری کھری سنادیں اورصحافی سے کئی سوال کرڈالے۔
راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ آپ لوگ صرف آرٹسٹوں کو پکڑتے ہو۔ مودی جی تو بغیر دعوت کے پاکستان چلے گئے تھے،ان کو تو پورے ہندوستان سے کسی نے نہیں روکا۔
انہوں نے بھارتی قوم سے 4 سوال پوچھ لئے اور پلوامہ حملے کو ڈرامہ قرار دے دیا۔




































