
لاہور (ویب ڈیسک ) کینسر کےمرض میں مبتلا گلوکارہ ہیر سنگھارکےعلاج کیلئے 5 لاکھ روپے امداد دینے کی منظوری دی
گئی۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سید صمصام علی بخاری نے اپنےدفترمیں منعقدہ اجلاس میں ہیر سنگھارکےعلاج کیلئے امداد کی منظوری دی ۔
صوبائی وزیرنے پنجاب حکومت کی طرف سے گلوکارہ کیلئے 5 لاکھ روپے کا امدادی چیک جاری کیا۔اجلاس میں دیگرمستحق فنکاروں کیلئے بھی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ سےامدادی رقوم کی منظور دی گئی۔ مجموعی طور پر28 فنکاروں کیلئے امدادی رقوم جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں چیف ایگزیکٹو الحمراء آرٹس کونسل اطہر علی خان اور ڈی جی پی آر ڈاکٹر محمد اسلم ڈوگر نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صمصام علی بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت فنکاروں اور آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود اور مستحق آرٹسٹوں کی امداد کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فنکار اورآرٹسٹ ہمارے معاشرے کا آئینہ ہیں۔ حساس لوگوں پر مشتمل معاشرے کے اس طبقے کا ہمیں خاص خیال رکھنا چاہے.




































