
لندن(شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی میچ کے دوران چوکے کا اشارہ پوچھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
برطانیہ میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کو دیکھنے انوشکا شرما بھی پہنچیں لیکن نامور کرکٹر کی اہلیہ ہونے کے باوجود کرکٹ سے لاعلمی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
میچ کے دوران بھارتی ٹیم کی جانب سے چوکا مارا گیا جس پر امپائر کی جانب سے چوکا ہونے کا اشارہ کیا گیا اس دوران کیمرے کا رخ انوشکا شرما کی جانب کردیا گیا۔
انوشکا ابتداء میں چوکے پر خوشی کا اظہار کرتی نظر آئیں لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ اپنے پڑوس میں بیٹھے شخص سے یہ بھی پوچھتی ہیں کہ ’یہ چوکے کا سگنل کیا ہوتاہے؟انوشکا شرما کی چوکےسےمتعلق لاعلمی کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی اور اْن کی اس ویڈیو کے ساتھ مختلف طرح کے مزاحیہ کمنٹس بھی دیکھنے میں آئے تاہم کچھ لوگوں نے شدید تنقید بھی کی۔




































