
کراچی ( شوبز ڈیسک )گلوکارہ رابی پیر زادہ نے بھی سماجی کاموں کا آغاز کردیا ہے ،غریب افراد کیلئے ڈسپنسری بنا ئیں گی
،رابی پیرزادہ نے سماجی ویب سائٹ پرایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت ایک ڈسپنسری قائم کر رہی ہیں جہاں غریبوں کا مفت علاج کیا جائے گا ۔
رابی پیرزادہ نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں بھی ڈسپنسری کے آغاز سے متعلق اپنے مداحوں کو آگا ہ کیا ہے جبکہ ان کے مداح ڈسپنسری کھولنے کے اقدام کو سراہ رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ڈسپنسری کے تمام اخراجات خود اٹھائیں گی ۔




































