
کراچی ( شوبز ڈیسک )حدیقہ کیانی نے اپنے مداحوں کو طلاق کی وجہ بتادی ہے ۔کہتی ہیں اپنے بیٹے کی
وجہ ہی سے شادی کی اور اسی کی وجہ سے طلاق لی ہے ۔
اس بات کا اعتراف انہوں نے ایک پروگرام میں انٹرویوکے دوران کیا ۔انہوں نے پروگرام میں اپنی نجی زندگی سے متعلق کئی دریچے کھولے ہیں اوراپنے مداحوں کو ان سے آگاہ کیا ہے ۔
حدیقہ کیانی نے بتایا کہ انہوں نے 2005کے زلزلے کے بعد ایدھی ہوم سے ایک بچہ گودلیا تھا ،جس کا نام ناد علی رکھا ،یہ ان کی زندگی کا حسین تجربہ تھا ۔
انہوں نے کہا کہ ناد علی کو باپ کا پیار دینے کی خاطر شادی کی تھی کیونکہ وہ اسے سے متعلق نہایت حساس ہیں ۔لیکن شوہر ان کی توقعات پوری نہیں کرسکے ۔
حدیقہ کیانی نے بتایا کہ انہوں نے برطانیہ کے ایک تاجر سے شادی کی تھی لین اب انہوں نے اس سے خلع لے لی اوروہ ان دنوں ماں اوربیٹے کے ساتھ خوش گوار زندگی گزار رہی ہیں ۔




































