
اسلام آباد (شوبز ڈیسک )گلوکار و اداکار علی ظفر نے بلوچستان کی 12سالہ عروج فاطمہ کے ساتھ
گانے ”لیلیٰ او لیلیٰ“کی وڈیو بنا کر ان کا خواب پورا کر دیا۔
علی ظفر کی مداح بلوچستان کی 12سالہ عروج فاطمہ کی خواہش تھی کہ وہ علی ظفر کے ساتھ گانا گائیں جو کہ پوری ہو گئی ہے۔ علی ظفر نے عروج کے ساتھ گانا”لیلیٰ او لیلیٰ“ گایا اور اس کی وڈیو بھی بنائی ہے جو کہ شائقین پسند کر رہے ہیں




































