
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا فلم انڈسٹری میں اداکاری کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی آسٹریلین اہلیہ شنیرا فلمساز فیصل قریشی کی آنے والی فلم منی بیک گارنٹی میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
کینیڈا کی کمپنی زشکو انٹرٹینمنٹ کے تعاون سے تیار کی جانی والی فیصل قریشی کی فلم آئندہ سال ریلیز ہوگی ۔




































