
اسلام آباد(ویب ڈیسک )ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ وہ کبھی بھی عروہ حیسن کے ساتھ کام نہیں کرنا
چاہیں گے۔ ایک نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام کے ساتھ بددیانتی برداشت نہیں کرسکتے ہیں اور عروہ حیسن کے ساتھ کام کرنا ان کی زندگی کی بدترین غلطی تھی
۔ انہوںنے کہا کہ فلم ”کاف کنگنا“ ان کے دل کے قریب ہے۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ ڈرامہ” میرے پاس تم ہو“ کی کہانی لکھتے ہوئے ان کے ہاتھ کانپ رہے تھے اور اس کہانی کا اختتام لکھتے ہوئے وہ رو پڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک ایک حیادار عورت قابل احترام ہے اور اس ڈرامے میں انہوں نے اسی پہلو کواجاگر کیا ہے
۔




































