
اسلام آباد (رنگ نو شوبز ڈیسک ) گلوکار ابرارالحق نے کہا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہوں والدہ کی
بدولت ہوں۔مجھ سمیت میرے سارے بھائی بہت درویش طبعیت کے مالک ہیں ،وہ روزانہ والدہ کے ایصال ثواب کے لئے باقاعدگی سے دو نفل پڑھتے ہیں۔
انہوں نے ایک سوال پر کہاکہ ان کی والدہ اکثر بہت بے تکلفی سے موت کا ذکر کیا کرتی تھیں اور انہیں اپنی والدہ کو کھونے سے ہمیشہ ڈرلگتا تھا جب وہ فوت ہوئیں تو ایک عرصہ انھیں والدہ کی موت پر یقین نہیں آیا تھا۔




































