
اسلام آباد (شوبز ڈیسک ) اداکارہ حرا مانی کا ڈرامہ سیریل”دو بول“ کا اوریجنل ساﺅنڈ ٹریک گاتے ہوئے کی وڈیو جاری کر
دی گئی۔
حرا مانی ان دنوںاپنے شوہر مانی کے ہمراہ ”پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ“ کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں، جو آج منعقد ہو گی ،حرامانی کا نام ڈرامہ سیریل”دو بول“ میں بہترین اداکاری پر نامزد کیا گیا ہے ۔
انہوں نے دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈرامے کا ٹائٹل سانگ گایا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جسے سراہا جا رہا ہے۔




































