
لاہور(شوبز ڈیسک )لاہورکی مقامی عدالت نے گلوکارہ رابی پیرزداہ
کوغیرقانونی طور پرمگر مچھ سانپ اورجنگلی حیات رکھنے کے مقدمے سے بری کردیا۔ماڈل ٹاون کچہری لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی نے گلوکارہ رابی پیرزادہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رابی پیرزادہ کو جنگلی حیات رکھنے کے مقدمے سے بری کر دیا،محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے غیر قانونی طور پرمگرمچھ اور سانپ رکھنے کے الزامات کے تحت رابی پیرزادہ کے خلاف مقدمہ درج کیاتھا، محکمہ وائلڈ لائف نے اداکارہ کی اژدھا اورمگرمچھ کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پرشائع ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا۔




































