
اسلام آباد (شوبزڈیسک) اداکارہ ثناءجاوید نے پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ
ملنے پر مداحوںکا شکریہ ادا کیا ہے۔پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈ کی تقریب حال ہی میں دبئی میں منعقد ہوئی جس میں شوبز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب میں ثناءجاوید کو ڈرامہ سیریل”رسوائی“میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازاگیا جس پر انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں مداحوں اور ساتھی اداکاروں اور ڈرامے کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔




































