
اسلام آباد (فن وفنکار ڈیسک ) اداکارہ منشا پاشا نے اپنی ڈاکٹر بہن سمیت پوری دنیا کے طبی عملے کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے
سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں کے ساتھ اْن کی بہن ڈاکٹر حنّا بھی موجود ہیں۔
اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ اِس وقت ان کی بہن برطانیہ میں ہے اور وہ ایک ڈاکٹر ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ان کی دْعائیں بہن اور دْنیا بھر کے تمام ڈاکٹرز کے لیے ہیں اور وہ دینا کے تمام طبی عملے کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔




































