
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ اداکار عفان وحید حقیقی زندگی میں بھی ایک ہیرو ہیں۔ اداکارہ نے راشن بیگ کی
تقیسم میں اداکار عفان وحید کی امداد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نیک کام میں ان کی فیملی کا حصہ بننے پر ان کی بے حد مشکور ہیں اور وہ حقیقی زندگی میں بھی ایک ہیرو ہیں۔ حرا مانی ڈرامہ ”غلطی“ میں عفان وحید کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔




































