
اسلام آباد(فن و فنکار ڈیسک) اداکاہ امر خان نے کہاکہ وہ ابھی شادی نہیں کرنا چاہتیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابھی اپنے کریئر پر فوکس کرنا
چاہتی ہیں،امر خان نے کہا کہاکہ وہ اداکاری کے ساتھ ہدایت کاری اور ڈرامہ نگاری بھی کرنا چاہتی ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ انہیں رہنے کے لئے لاہور اور کراچی کام کرنے کے لئے پسند ہے، امرخان فلم ”دم مستم“ میں اداکار عمران اشرف کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی، فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔




































