
اسلام آباد (فن وفنکار ڈیسک) شادی کی خبروں میں گردش کرنے والی اداکارہ ثمینہ احمد نے پہلے شوہر سے علیحدگی کی وجہ بتا دی۔ایک
انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فرید احمد سے ان کی ملاقات چند دوستوں کے ذریعے ہوئی اور پھر ہفتہ دس دن کے بعد انہوں نے شادی کی پیش کش کی اور پھر شادی ہو گئی۔
فرید احمد سے علیحدگی بارے سوال پر انہوں نے کہا کہ آپ کسی کے ساتھ زبردستی نہیں رہ سکتے، جب کوئی کہے کہ وہ آپ کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تو عزت سے ایک طرف ہونا ہی بہتر ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ شمیم آراء فرید احمد کی سابقہ منگیتر تھیں اور پھر فرید احمد نے ثمینہ احمد سے شادی کر لی اور پھر ان سے علیحیدگی کے بعد دوبارہ اپنی سابقہ منگیتر شیمم آراء سے شادی کی اور یہ شادی بھی زیادہ عرصہ تک نہ چل سکی۔




































