
اسلام آباد (فن و فنکار ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے قرنطینہ میں موسیقی پر توجہ دینی شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ ان دنوں وہ کورونا
وائرس کے باعث گھر پر رہتے ہوئے میوزک پر کام کر رہی ہیں۔
ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران انہوں نے کہا کہ انہوں نے گھر میں میوزک ا سٹوڈیو بنا رکھا ہے جہاں آج کل میوزک پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے مشہور انگریزی گانا ”سینوریٹا“ بھی گُنگنا کر سنایا۔انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں مکسڈ مارشل آرٹ کی بھی مشق کر رہی ہیں۔




































