
اسلام آباد (فن وفنکار ڈیسک) اداکارہ اور میزبان شائشہ لودھی کو قرنطینہ میں عید کیلئے بازار سے خریداری کرنے کی یاد ستانے لگی ۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک دکان میں چوڑیاں خرید رہی ہیں ۔ اداکارہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی دعا ہے کہ عید سے پہلے کورونا وائرس کا خاتمہ ہو اور ہ بازار جاکر عید کے لئے خریداری کریں۔




































