
ممبئی (فن وفن کار ڈیسک)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے سسر آنجہانی اداکار رشی کپور کی موت پر جذباتی پیغام
جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سب انکل رشی کپور کو ایک لیجنڈکے طور پر یاد کر رہے ہیں، جبکہ وہ اس سے بھی زیادہ تھے۔
عالیہ بھٹ نے کہا کہ ان کے پاس رشی کپور کی تعریف کے لئے الفاظ نہیں ہیں لیکن پچھلے دوسالوں میں انہوں نے اداکارہ عالیہ بھٹ کو ایک دوست اور باپ کا پیار دیا جس کو وہ ان کے چلے جانے کے بعد بھی محسوس کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وہ شکر ادا کرتی ہیں کہ جس میں انہیں رشی کپور کو اتنے قریب سے جاننے کا موقع ملا۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج میں وہ یہ بھی کہہ سکتی ہیں کہ وہ ان کی فیملی تھے جو ہمیشہ ان کی یادوں میں زندہ رہیں گے۔




































