
ممبئی (فن وفنکار ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار رشی کپور کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے۔وہ
طبعیت خراب ہونے پر ممبئی کے این ایچ ریلائنس اسپتال لائے گئے تھے ،جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
رشی کپورکی عمر 67 برس تھی ،رشی کپور نے سوگواروں میں اہلیہ ،بیٹا رنبیرکپور اوربیٹی کو سوگوار چھوڑاہے ،انہوں نے ڈیڑھ سو کے قریب فلموں میں کام کیا ۔ان کی مقبول فلموں میں چاندنی ،مجنوں ،امر اکبر انتھونی،حنا ،بول ودیگر شامل ہیں ۔
یاد رہے کی گزشتہ روز نامور بھارتی اداکارعرفان خان کا انتقال بھی کینسر سے ہوا تھا ۔




































