
ممبئی ( فن وفنکار ڈیسک )نامور بھارتی اداکارعرفان خان ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے ۔ان کی عمر 53برس
تھی ۔انہیں گزشتہ روز طبعت خراب ہونے پر آئی سی یومنتقل کیا گیا تھا ۔
ڈاکٹرز نے عرفان خان کو” کولون انفیکشن“ تشخیص کیا تھا ۔گزشتہ روز طعیت خراب ہونے پر انہیں ممبئی کے ایک اسپتال کے آئی سے یو میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کر گئے ،عرفان خان ایک باصلاحیت اورور اسٹائل فنکار تھے ۔
بھارتی فلم ساز شوجیت نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے ۔عرفان خان نے ایلیہ اوردو بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں ۔
عرفان خان کو 2018میں کینسر تشخیص ہوا تھا ،جبکہ بھارت میں کورنا وائرس کے دوران ہی ان کی والدہ انتقال کر گئیں تھیں۔




































