
اسلام آباد (فن وفنکار ڈیسک) اداکارہ عائزہ خان اور دانش تیمور کی پرانے ڈراموں کی چند تصاویر وائرل ہوگئیں۔ عائزہ خان
اور دانش تیمور نے2014ء میں شادی کی اور اب ان کے دو بچے بھی ہیں۔
دونوں کی شادی سے قبل مختلف ڈراموں کے چند مناظر کی تصاویر سوشل مٰدیا پر شیئر کی گئی ہیں۔ عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بعد پہلی بار ایک ساتھ درامہ سیریل”مہر پوش“ میں دکھائی دے رہے ہیں جسے شائقین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔




































