
اسلام آباد (فن وفن کار ڈیسک) اداکارہ ٖفضا علی نے پارکنگ میں خاتون کے ساتھ جھگڑ ے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ وائرل
ویڈیو میں اداکارہ ان کے گاڑی کے سامنے کھڑی گاڑی میں بیٹھی خاتون کو گاڑی پیچھے کرنے کا کہہ رہی ہیں جبکہ ان کے سامنے والی خاتون ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سے بدتمیزی کرتی نظر آرہی ہیں اور ان کو ویڈیو بنانے پر دھمکی دے رہی ہیں
۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ایلیٹ کلاس کی خاتون ہیں جن کو اداکارہ مذاق کے طور پر سمجھانے کے لئے ڈرا رہی ہیں تاکہ ان کے سامنے والی خاتون گاڑی پیچھے کرے لیکن ان عورت نہ صرف ان کو مارنے کی کوشش کی بلکہ ان کی بیٹی کے ساتھ بھی بدتمیزی کی۔




































