
اسلام آباد (فن وفن کار ڈیسک) اداکارہ زرنش خان نے ٖمداحوں کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کردیا۔ اداکارہ زرنش خان نے ڈرامہ سیریل ”جو تو
چاہے“ میں رونے والے سین پر مداحوں کی جانب سے بھیجے گئے کمنٹ ’آپ اداکارہ صبا قمر سے مقابلے کی اداکاری کرتی ہیں‘ پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مداحوں کی حوصلہ افزائی ان کے لئے بہت معانی رکھتی ہے۔




































